Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2024 09:07pm

ہم نے کوئی گناہ نہیں کیا تو معافی کس بات کی مانگیں، شیخ وقاص

تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے حکومت مذاکرات کرے نہ کرے، ہم بھی کوئی مرے نہیں جا رہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے آج ٹی وی کے پرو گرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کے مختلف مراحل ہیں، ہم دوبارہ احتجاج کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوست نے بانی کو مولانا فضل الرحٰمن سے ملاقات کا مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گناہ نہیں کیا تو معافی کس بات کی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کرے نہ کرکے، ہم بھی مذاکرات کے لئے مرے نہیں جا رہے، ہم دوبارہ احتجاج کے لیے تیارہیں۔

Read Comments