Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2024 06:39pm

کراچی: ریٹائرڈ ایس پی جاوید تنولی کے ساتھ لوٹ مار

کراچی: فیروز آباد تھانے کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ریٹائرڈ ایس پی جاوید تنولی اپنے گھر کے باہر لٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے لوٹ مار کی، جس کے دوران خواتین سے زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔

موقع پر موٹرسائیکل پر سوار یہ دو افراد فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ روز فیروز آباد تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈکیت ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

Read Comments