Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2024 07:06pm

سندھ میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان، تعلیمی ادارے کب بند ہونگے؟

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سندھ میں بھی سردیوں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، تعلیمی ادارے کب سے بند ہونگے، محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن میں بتا دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، اسکول کب بند ہوں گے؟

سردیوں کی چھٹیوں کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Read Comments