Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2024 12:55pm

حکومت کی تعلیمی اداروں میں منشیات کا معائنہ بل کی مخالفت

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کا معائنہ بل کی مخالفت کردی۔

بل حکومتی رکن آسیہ ناز تنولی نے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جبکہ بل میں وفاق تعلیمی اداروں میں طلبا اور عملے کے لیے منشیات کا ٹیسٹ لازمی کرانے کی سفارش کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کی مخالفت کے بعد حکومتی رکن نے بل واپس لے لیا۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے بل کو بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیا تھا۔

Read Comments