کویت کی حکومت کی جانب سے تمام ملکی اور غیر ملکی افراد کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کویتی حکام نے کہا کہ اگر ملکی و غیر ملکی افراد نے 31 دسمبر تک اپنی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس رجسٹر نہیں کرائیں تو ان کی تمام بنیادی سہولیات معطل کردی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ انتباء گزشتہ ماہ ستمبر سے جاری کیے گئے متعدد انتباہات کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں بائیو میٹرک رجسٹریشن کے عملو کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔
امارات : گھریلو ملازمین کیلئے دبئی ناؤ ایپ متعارف
کویتی حکومت نے مارچ 2024 میں بایومیٹرک فنگر پرنٹس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا، جس کا مقصد قومی ڈیٹا بیس بنانا تھا تاکہ قومی سلامتی کو بہتر اور عوامی خدمات تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔
اس کی ابتدائی ڈیڈلائن 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی اور جو افراد اپنی رجسٹریشن مکمل نہ کر سکے انہیں بینکنگ اور دیگر عوامی خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امارات کا ’گولڈن پیکج‘ فلائنگ کاروں کی رجسٹریشن کی راہ ہموار
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خدمات کی معطلی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے ’میٹا‘ پلیٹ فارم یا ’سہل‘ ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک فنگر پرنٹنگ کے لیے وقت لیا جائے۔
وزارت داخلہ کی تازہ ترین وارننگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزید خدمات ان افراد کے لیے ناقابل رسائی ہوجائیں گی جو اس حکم پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔
دبئی کے ویزے دھڑا دھڑ مسترد ہونے لگے، وجہ کیا ہے؟
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر تک تقریباً 25 لاکھ شہریوں نے اپنی بائیو میٹرک رجسٹریشن مکمل کرلی تھی جبکہ اکتوبر تک 4 لاکھ 70 ہزار 900 غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی جاچکی تھی۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اب بھی 20 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنی بائیو میٹرکس نہیں کروائی ہے۔ نومبر 2024 میں کویتی حکام نے ان افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی تھیں جنہوں نے قومیت حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات بنائی تھیں اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔