Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2024 03:28pm

وسیم بادامی نے بچپن کی نعت کی ویڈیو شیئر کردی

وسیم بادامی کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ چاہے جانے والے اینکرز میں ہوتا ہے۔ نیوز ٹرانسمیشنز ہو یا سیاسی شوز یا پھر رمضان ٹرانسمیشنز اور کرکٹ اسپیشل انہوں نے ہر شعبے میں طبع آزمائی کی ہے اور ان کی موجودگی نے ہر شو کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

وسیم بادامی اپنے ناظرین کو مصروف رکھنا جانتے ہیں۔ وہ ملٹی ٹیلنٹڈ اور ملٹی ٹاسکر ہے جو انہیں ٹیلی ویژن کا پسندیدہ ملٹی فارمیٹ اینکر بناتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے ’پنجاب شوبز انڈسٹری‘ سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

وسیم بادامی بچپن سے ہی اسٹیج پر چمکنے کا اعتماد رکھتے تھے۔ وہ اس سے پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ وہ بچپن سے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں بہت سرگرم تھے۔

اینکر نے ابھی انسٹاگرام پراپنے آفیشیل اکونٹ سے اپنے بچپن کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نعت پڑھ رہے تھے۔ ویڈیو یقیناً واضح انداز میں اس بچے کے اندر چھپے ہوئے ایک بڑا اسٹار بننے کی پیشن گوئی کررہی ہے۔

Read Comments