Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 07:56pm

حکومت بل کی آڑ میں علما کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے، حافظ حمد اللہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مدارس بل سینیٹ اوراسمبلی نے پاس کیا، مدارس بل پرسب نے اتفاق کیا تو اعتراض کیا ہے۔

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بھی اس بل کو ایوان میں سپورٹ کیا تھا، سوال یہ ہے کہ بل کو مسترد کیوں کیا گیا۔

بلاول کی فضل الرحمان سے ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

چمن میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

ورکرز کنونشن کو انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی تھی، حافظ حمداللہ

انہوں نے کہا کہ بل کی آڑ میں علما کوآپس میں لڑوانے کی کوشش ہو رہی ہے، حکومت کیوں علما کو اکھٹا کرکےفساد پھیلانا چاہ رہی ہے۔

Read Comments