Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 02:34pm

کون سا معروف اداکار شازیہ منظور کو شادی کی پیشکش کرتا رہا؟

معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ایک اداکار نے ان سے شادی کے لیے کافی عرصے تک منت سماجت کی۔

انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران مختلف موضوعات پرکھل کر گفتگو کی۔

ماہرہ خان نے فردوس جمال سے بدلہ لے لیا

شازیہ نے شادی کے متعلق وضاحت پیش کی کہ ان کی شادی کے حوالے سے چلنے والی افواہیں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا، لوگوں نے یہ افواہ پھیلا دی ہے کہ میری شادی ہوچکی ہے ۔ یہ غلط خبرہے میں اب تک غیر شادی شدہ ہوں لیکن میری جلد ہی شادی ہو جائے گی اور میں بعد میں اس کا خود اعلان کروں گی۔

ریما سے متعلق بیان پر عمران عباس، ناصر ادیب پر برہم

گلوکارہ نے ایک دلچسپ قصہ بھی شیئر کیا انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پشاور کا ایک اداکارمسلسل انہیں ایک ماہ تک شادی کے میسجز کرتا رہا، اور محبت کے دعوے کرتا رہا کہتا رہا وہ کہتا تھا کہ وہ میری محبت میں گرفتار ہے میں اسے نظر انداز کرتی رہی جس کے بعد وہ تھک گیا۔

انہوں نے بتایا کہ منتیں کرنے والے اس اداکار نے بعد میں تھک کے میسج کیا کہ شادی نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی گلوکارہ کا نمبر دے دیں۔

شازیہ منظور نے شادی کی پیشکش کرنے والے اداکار کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ وہ پشاورکا رہائشی ہے۔

Read Comments