Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2024 09:14am

بشریٰ انصاری کے فردوس جمال اور عائشہ جہانزیب کو اہم مشورے

بشریٰ انصاری پاکستان کی سینئر لیجینڈ فنکارہ ہیں اور انہوں نے تمام نئے اور پرانے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ سینیئر اور جونیئر سب فنکاروں کی یکساں عزت کرتی ہیں۔ انہوں نے انڈسٹری کے تمام اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ وہ میڈیا کے کام کرنے کے طریقے سے بھی واقف ہیں اور ان کے پاس ان لوگوں کے لیے کچھ مشورے ہیں جو غلط وجوہات کی بنا پر آن لائن وائرل ہو چکے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سینیئر آرٹسٹ فردوس جمال تنازع پر گفتگو کی۔

ریما سے متعلق بیان پر عمران عباس، ناصر ادیب پر برہم

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین فنکاروں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے اب تک جتنا کام کیا ہے وہ سب لاجواب ہے۔ لیکن ان کے ذاتی ایشوز کو میڈیا پر نہیں آنا چاہیے اور یہی وہ اصول ہے جس پر وہ چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس جمال کو ذاتی مسائل پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے پروگرام کے میزبانوں کے بارے میں بھی کہا کہ میزبانوں کو بھی فردوس جمال سے ایسے سوالات نہیں کرنے چاہیے جو وہ مرچ مصالحہ لگا کر کرتے ہیں۔

”کبھی میں کبھی تم“ پیسے کی وجہ سے ہٹ ہوئی، نادیہ حسین

بشری انصاری نے سینیئر فنکاروں طلعت حسین، محمد قوی خان اورشکیل کی مثال دی کہ اگر نئے فنکاروں سے کوئی شکایت ہے یا ان کے کام میں کوئی کمی نظر آئے تو سینیئر فنکاروں کو ان پر تنقید کرنے کی بجائے انہیں پیار سے تھپکی دیتے ہوئے سمجھانا چاہیے۔

عتیقہ اوڈھو کے بیان پر بشریٰ انصاری کا کراراجواب

انہوں نے عائشہ جہانزیب کو متنازع شوز کے لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو انہوں نے کیےتھے۔ بشری انصاری نے ان پر ہونے والے گھریلو تشدد پراپنی دعائیں بھیجیں لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ عائشہ کو ایسا کچھ نہیں کرنا چاہیے جیسا کہ دوسروں سے متنازعہ سوالات پوچھنا جو ان کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

Read Comments