Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2024 09:54pm

اورنگی کی عزت پری کو بھائیوں، بیٹوں اور بھتیجے نے مل کر موت کے گھاٹ اتارا

جائیداد کے لالچ میں خون سفید ہوگیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کی عزت پری کو اس کے بھائیوں، بیٹوں اور بھتیجے نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز ناخلف بیٹوں نے اپنی جنت کو جائیداد کے تنازعہ پر موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

پولیس تفتیش میں واقعہ کی گتھیاں سلجھنے لگی ہیں، ملزم مختار عرف مکو نےاعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے 2 ماموں، ایک ماموں کا بیٹا قتل میں شامل تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتارکیا گیا، ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پریہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

ملزم نےانکشاف کیا کہ ماں کے نام جائیداد میں شامل ڈھائی کروڑ روپے اور 22 تولہ سونا حاصل کرنا چاہتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ قتل کی واردات کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے باہر بھیج دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Read Comments