Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2024 11:40pm

کراچی: رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنس کر 10 سالہ بچہ جاں بحق

گلستان جوہرمیں رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنس کر10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کا سر لفٹ میں آنے سے بری طرح زخمی ہوا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 کی رہائشی عمارت میں بچے کا سر لفٹ میں پھنس گیا تھا، لفٹ کو کاٹ کر بچے کو نکالا گیا تھا۔

جوڑے سے بدتمیزی اور رشوت وصولی پر ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل

بھیک منگوانے کیلئے کراچی سےاغوا بچہ حیدرآباد سے بازیاب

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچے کریم ولد کامران کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 10سالہ کریم نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔

Read Comments