شائع 26 نومبر 2024 02:07pm

سینٹرل جیل میں معمولی تلخ کلامی پر قیدی نے ساتھی کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا

فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں معمولی تلخ کلامی پر قیدی نے ساتھی کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں دو قیدیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا، جس میں زیادتی کے مقدمہ میں حوالاتی کے طور پر بند 18 سالہ ساگر آمین کو مہد نے سر پر اینٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی

مہد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے جیل سپرنٹینڈنٹ کی مدعیت میں ملزم مہد کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Read Comments