شائع 11 نومبر 2024 04:39pm

صدر بائیڈن چاہیں تو تاریخ رقم کرسکتے ہیں

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کے سابق ڈائریکٹر کمیونی کیشن جمال سِمنز (Jamal Simmons) کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ وہ چاہیں تو کچھ ایسا کرسکتے ہیں کہ امریکا کی تاریخ میں اُن کا نام رہ جائے۔

ایک انٹرویو میں جمال سِمنز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کو ہراکر پہلی بار صدر بنے تھے اور اب انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دی ہے اور دوسری بار صدر کا منصب سنبھالیں گے۔

ایسے میں صدر بائیڈن دو ماہ کے لیے صدر کے منصب سے دست بردار ہوکر ٹرمپ کی انا کو کسی حد تک ٹھیس پہنچاسکتے ہیں۔

جمال سِمنز کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی رُو سے نئے صدر کے تقرر سے پہلے کے چار ماہ کے دوران امریکی صدر دست بردار ہوکر نائب صدر کو یہ منصب سنبھالنے کا موقع دے سکتے ہیں۔

جو بائیڈن آئینی طور پر ایسا کرسکتے ہیں۔ اُن کے پاس ٹھوس جواز بھی موجود ہے۔ اُن کی صحت خراب ہے اور وہ کام کرنے میں غیر معمولی تھکن محسوس کر رہے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ صدر کا منصب چھوڑتے ہیں تو اُن پر کوئی الزام بھی نہیں آئے گا اور امریکا میں تاریخ بھی رقم ہو جائے گی۔

Read Comments