میاں چنوں میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک کرنےوالا ملزم سامنے آگیا
میاں چنوں میں رات کو چھپ کر لوگوں کے واش رومز کے روشن دانوں سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم منظر عام پر آگیا۔
ذیشان نامی شہری نے تھانہ چھب میں درخواست دی کہ اس کے گاوں کا رہائشی وقاص نامی شخص اس کے گھر کے واش روم سے موبائل کے ذریعےاس کی بیوی کی ویڈیو بنارہا تھا۔
بیٹے کی گاڑی روکنے پر ٹریفک اہلکار سے لڑنے والا پولیس افسر معطل
ذیشان کے مطابق جب اسے ویڈیو بنانے سے روکا گیا تو وہ دھمکیاں دینے لگا کہ اگر کسی کو بتایا تو ملزم کے پاس اس کے گھر کی دیگر خواتین کی بھی ویڈیو موجود ہے وہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔
ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم رتھ کے مطابق ملزم وقاص کے خلاف درخواست موصول ہو گئی ہے۔ ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہو گئی ہے جس میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم واش روم کے روشن دان سے موبائل کے ذریعے ویڈیو بنا رہا ہے۔
خاتون کے شور مچانے پر اس کا شوہر موقع پر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔