شائع 08 ستمبر 2024 08:13pm

زمین کے مدار میں خفیہ اشیا چھوڑنے کے بعد چینی خلائی جہاز واپس

چین کا ایک خلائی جہاز 268 دن خلا میں گزار کر اپنا خفیہ مشن مکمل کرکے واپس آگیا ہے۔ اس خلائی جہاز کو خلا میں بھیجنے کا بنیادی مقصد زمین کے مدار میں بعض چیزوں کو نصب کرنا تھا۔

اپنی تیسری پرواز مکمل کرنے کے بعد چین کا یہ خلائی جہاز صحرائے گوبی میں اترا۔ اس مشن کا بنیادی مقصد خلا میں وہیکل کی بلندی بڑھانا تھا۔

چینی خلائی جہاز 600 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچا اور وہاں چند چیزیں چھوڑ کر واپس آیا۔

چین نے اس خلائی جہاز کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا ہے تاہم آسٹریا کے ایک ایسٹرو فوٹو گرافر نے اگست میں اس خلائی جہاز کی چند تصویریں لی تھیں۔

ان تصویروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی لمبائی 30 فٹ ہے اور اس کے نچلے حصے میں سولر پینل لگے ہوئے ہیں۔

Read Comments