شائع 15 اگست 2024 05:32pm

سائنس دانوں نےجولیس سیزر کا ’دو ہزار سال پرانا پرفیوم‘ تیار کرلیا

سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے دو ہزار سال پرانا پرفیوم تیار کرلیا ہے۔ اس پرفیوم کا نام ٹیلینم ہے جس کا نسخہ تاریخ کی کتب میں موجود تھا۔ عالمگیر شہرت یافتہ رومن ڈکٹیٹر جولیس سیزر اس یہ پرفیوم بہت شوق سے لگایا کرتا تھا۔

جولیس سیزر نے 46 سے 44 قبل مسیح تک حکومت کی تھی۔ اس دورِ حکومت شورشوں سے پُر تھا۔ اور بالآخر ایک شورش کے نتیجے میں اُسے قتل کردیا گیا۔

اس قتل میں اُس کا معتمد بروٹس بھی شریک تھا اسی لیے شیکسپیئر کے ڈرامے کا یہ جملہ عالمگیر شہرت کا حامل ہے کہ بروٹس تم بھی!

جولیس سیزر کے لیے ٹیلینم نامی پرفیوم پھولوں، پھلوں، تیل اور غلاموں کے پسینے سے تیار کیا جاتا تھا۔ مصر کے لوگ عطر تیار کرنے کے ماہر تھے۔ وہ مذہبی رسوم کے لیے خصوصی اہتمام سے عطر تیار کیا کرتے تھے۔ بعد میں رومن سلطنت کے لوگوں نے اس فن کو مزید ترقی دی یعنی خوشبوؤں کو مزید نفاست بخشی۔

جس ٹیم نے جولیس سیزر کا پسندیدہ پرفیوم تیار کیا اُس نے پودینہ، گلاب، لیموں، چمبیلی، واٹر للی، عود اور عنبر کا استعمال کیا۔ ایک خاص جز وہ شامل نہ کرسکے۔ یہ جز تھا رومن سلطنت کے غلاموں کا پسینہ۔ اکھاڑے میں دو بدو لڑائی کے لیے اترنے والے غلاموں کے لیے ان کا پسینہ بہت فخر کی بات تھی کیونکہ اِس میں اُن کا خون بھی شامل ہوتا تھا اور زیتون کا تیل بھی۔

اخبار کے متعلق 10حیران کن حقائق

پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے کیا کیا جائے

آواز اور تصویر کی طرح اب خوشبو کو بھی ریکارڈ کرنا ممکن

جولیس سیزر کا پسندیدہ پرفیوم تیار کرنے والی دی سینٹ کلچر اینڈ ٹوراِزم ایسوسی ایشن کی تھی۔ ٹیم نے پسینے کے لیے پیچول نامی پودے کا عرق استعمال کیا۔

Read Comments