بلڈنگ سے کتا سڑک پر چلتی بچی پر آگرا
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے گولڈن ریٹریور نسل کا پالتو کُتا سڑک پر چلتی بچی پر آگرا، افسوسناک واقعے میں بچی کی جان چلی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ماں نے کم سن بیٹے کو مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں پھینک دیا
رپورٹ کے مطابق ثنا نامی بچی شام ساڑھے 4 کے قریب اپنی والدہ کے ساتھ سڑک سے گزر رہی تھی، اسی دوران پالتو کتا اس کے اوپر آگرا۔
بچی کے اوپر پالتو کتا گرنے سے وہ وہیں گر گئی جس کے بعد اس کی والدہ اسے ہاتھوں میں اٹھا کر اسپتال لے کر دوڑی، مگر بدقسمتی سے اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کو مردہ قرار دیا گیا۔
بچی کے انکل کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ کتے کے مالک کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ثنا ایک کیٹرر کی اکلوتی بیٹی تھی جو اس کی شادی کے کئی سال بعد پیدا ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔