شائع 27 جون 2024 09:17am

واشنگٹن میں شدید گرمی سے ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا قدِ آدم مجسمہ شدید گرمی سے پگھل گیا۔ قدرے سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024 میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمینٹری اسکول میں نصب کیا گیا تھا۔ مجسمے کا مجموعی وزن 1360 کلو گرام ہے۔

6 فٹ کے اس مجسمے میں ابراہم لنکن کو کرسی پر براجمان دکھایا گیا تھا۔ رواں سال امریکا میں بھی شدید گرمی پڑی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت موسمِ گرما کے عہدِ عروج میں بھی 37 سینٹی گریڈ تک نہیں جاتا۔ اس بار غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔

• مجسمے کے سَر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر اسکول کی انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کے لیے اُسے ہٹادیا۔ سخت موم کا نقطہ پگھلاؤ بالعموم 60 سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی ہی سے یعنی درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر پگھل گیا۔

سَر پگھلنے پر مجسمہ بدہیئت ہوگیا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔

Read Comments