شائع 26 جون 2024 12:10pm

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں گھسنے والے چار افراد دھرلیے گئے

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں گھسنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان رشی سونک کے آبائی حلقے والے گھر میں گھسے تھے۔

برطانوی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم رشی سونک کے گھر میں گھسنے والے چاروں افراد کی عمریں بیس سے باون سال کے درمیان ہیں۔

گرفتار کیے جانے والے تمام افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی گھر میں گھسنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

Read Comments