Aaj Logo

شائع 06 جون 2024 12:05pm

چونیاں میں معمولی جھگڑے پر مویشوں کے باڑے کو آگ لگادی گئی

چونیاں کے نواحی گاؤں کوٹ وساوا سنگھ بھمبا میں معمولی جھگڑے پر مخالفین نے خاتون کے بھینسوں کے باڑے میں آگ لگادی۔ باڑے میں کھڑے ٹریکٹر کے علاوہ چار بھینسیں بھی جل گئیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ رمضان اور تنویر نے اس کی غیر موجودگی میں مویشیوں کے باڑۓ کو آگ لگادی۔ چھانگا مانگا پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمیں دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیتی ہے۔

اس جھگڑے کا سبب راستہ بند کرنا بایا جارہا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر کارروائی کریں۔

Read Comments