شائع 02 جون 2024 01:20pm

میکسیکو میں برطانوی سفیر رائفل تاننے پر برطرف

میکسیکو میں برطانوی سفیر کو سفارت خانے کے ملازم پر گن تاننے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا۔

یہ واقعہ اپریل کا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایکس پر پوسٹ کی جانے والی پانچ سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جان بینجمن نے سفارت خانے کے ملازم پر گن تانی تب وہ خوفزدہ ہوگیا۔

یہ واقعہ مسیکیو کے صوبوں ڈیورانگو اور سِنالووا کے دورے میں رونما ہوا۔ میکسیکو کے ان دو صوبوں میں جرائم پیشہ گینگ بڑی تعداد میں ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ کے علاوہ ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید و فروخت بھی یہاں عام ہے۔

Read Comments