مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 352 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
Read Comments