ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا
پپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے، ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا۔
ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا گیا۔
ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا، نئے کرایوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔
ریلوے حکام نے میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ برانچ لائنوں پر چلنے والی پسینجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
عید کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کردیگئی
Read Comments