شائع 05 فروری 2024 08:11pm

چلی میں 92 مقامات پر خوفناک آتشزدگی، 51 ہلاکتوں کے بعد ایمرجنسی نافذ

جنوبی امریکی ملک چلی میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، آتشزدگی کے بعد چلی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چلی کے صدر گبرئیل بورک نے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مزید فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

گجرات کے عالم دین کو ممبئی میں گرفتار کرلیا گیا

ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں 92 مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات اور فصلیں جل چکی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے 40 مقامات پر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ باقی مقامات پر آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

Read Comments