امریکا کی تیز ترین ٹرین کیلئے مزید رقم جاری
امریکا میں تیز ترین ترین کے منصوبے کو مزید 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کے ذریعے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ تازہ ترین فنڈنگ ٹیکس فری بونڈز کی شکل میں جاری کی گئی ہے۔
لاس اینجلس سے لاس ویگاس جانے والی یہ ٹرین 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔
امریکی محکمہ ترانسپورٹ نے اس منصوبے کے لیے 3 ارب ڈالر کی گرانٹ منظور کی ہے۔ اس گرانٹ کا اعلان دو ماہ قبل صدر جوزف بائیڈن نے کیا تھا۔
امریکا بھر میں اس منصوبے کی تکمیل کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔ اس کی مجموعی لاگت 12 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
غیر معمولی رفتار سے سفر کرنے والی یہ ٹرین نیواڈا کے صحرا کو صرف دو گھنٹے میں پار کرے گی۔
اس عظیم ٹرین منصوبے کا ایک مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ اسے 2028 کے موسم گرما میں لاس اینجلس اولمپکس سے قبل مکمل کیا جانا ہے۔ ریلوے یونینز نے ہزاروں افراد کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کم و بیش 11 ہزار ورکرز کو آٹھ گھنٹے یا اس سے زیادہ دورانیے کی شفٹ میں کام کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: