اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 03:54pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 63 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

آج کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کے بعد 62 ہزار 700 ہوگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 62 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کل مارکیٹ میں 11 ارب روپے 26 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

165 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

Read Comments