کے پی 81 میں سب سے زیادہ 37 امیدوار، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 81 میں سب سے زیادہ 37 امیدوار ہیں جن میں 27 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی ورکرز آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ ایسے امیدواروں کی تعداد 12 ہے۔پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں کا کہنا ہے کہ قاسم علی شاہ کا ووٹ بینک شہر میں ہے مگر انہیں دیہی علاقوں کے ووٹرز پر مسلط کیا گیا ہے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے باضابطہ امیدوار قاسم علی شاہ کچھ اور ہی کہانی سناتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چند امیدواروں نے کورنگ امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ کاغذات واپس نہ لینے پر وہ بھی امیدوار بن گئے۔
قاسم علی شاہ کہا کہنا ہے کہ جرگے جاری ہیں۔ ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ہم اپنے ان ساتھیوں کو بھی ساتھ ملائیں گے جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہیں۔ ووٹ بینک تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ سب ایک پلیٹ فارم پر آجائیں۔
اب تک کی صورتِ حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار دست بردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ ایسے میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک تقسیم ہونے کا خدشہ ہے۔