انسداد دہشتگری عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرلی
راولپنڈی کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظور کرلی۔
انسداد دہشت گری عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے صداقت علی عباسی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
صداقت علی عباسی پر آر اے بازار راولپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی۔
مزید پڑھیں
صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹطلب
صداقت عباسی کی بازیابی سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میںجمع
عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
ایف آئی آرمیں غداری، دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات شامل ہیں۔
Read Comments