اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 12:23pm

نگراں وزیراعظم نے ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، خانہ کعبہ میں نماز پڑھی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کی۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق انوارالحق کاکڑ گزشتہ شب مکہ مکرمہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے جعمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے اندر ادائیگی نمازکی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ اورپاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کی۔

اس سے قبل نگراں وزیراعظم کے مدینہ منورہ سے جدہ کے رائل ٹرمینل پہنچنے پرمکہ ریجن کے چیف آف رائل پروٹوکول احمد بن ظفر نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد ماجد اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے دیگر سینئر افسران بھی ائرپورٹ پرموجود تھے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ2 روز قبل نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے مدینہ ائرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر نگراں وزیر اعظم پاکستان کا پُرتپاک استقبال کیا تھا۔

عد ازاں نگراں وزیراعظم نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے تھے۔

Read Comments