12 ربیع الاول کیلئے محلہ سجانے والی مسلمان خواتین پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ
بھارتی شہر اندور کی غریب نواز کالونی میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروپ نے 12 ربیع الول کے لیے کالونی کو سجانے والی مسلم خواتین پر حملہ کردیا۔
یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب شدت پسند گروہ کے اراکین نے سجاوٹ پر اعتراض کیا، جو تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
معاملہ نے اس وقت پرتشدد رخ اختیار کیا جب مسلمان خواتین نے ہندوؤں کو سجاوٹ کو ہٹانے سے روکنے کی کوشش کی۔
پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Read Comments