استور میں ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
استور میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ڈگری جعلی نکلنے پر خالی ہونے والی سیٹ این اے 13 حلقہ ون پر پی ٹی آئی نے دوبارہ میدان مار لیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ ن لیگ کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
9 ستمبر 2023 کو ضمنی انتخابات کو انعقاد کیا گیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوا اور شام پانچ بجے تک جاری رہا۔
استور حلقہ ون میں ٹوٹل 56 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے، جن میں سے 12 کو حساس جبکہ 44 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا۔
استور این اے 13 حلقہ ون میں کل ووٹرز کی تعدد 33378 ہے، مرد ووٹرز کی تعدد 18231 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدد 15147 ہے۔
پولنگ کا سلسلہ پرامن طریقے سے جاری رہا۔
Read Comments