کیا جوئے جونس اور صوفی ٹرنر کی طلاق ہوگئی؟
برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے درمیان شادی کے 4 سال بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوئے جونس نے صوفی ٹرنر سے علیحدگی کے سلسلے میں وکیل سے رابطہ کرلیا ہے، ایسا بتایا جارہا ہے کہ دونوں کافی عرصے سے مسائل میں گھرے ہوئے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اب تک جوناس یا صوفی کی جانب سے طلاق کی خبروں پر کسی طرح کا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
اسی دوران جوناس برادرز کے ٹیکساس میں ہونے والے شو کے دوران جو جوناس اپنا ہاتھ لہراتے ہوئے دکھائی دیے جس میں شادی کی انگوٹھی بھی موجود تھی۔
اس سے قبل رپورٹ آئی تھی کہ جوڑے نے شادی کی انگوٹھی اتار پھینکی ہے جس سے طلاق کی خبروں کو ہوا ملی تھی پر حالیہ تصویر الگ ہی کہانی بیان کرتی نظر آرہی ہے۔
دوسری جانب صوفی ٹرنر کو آخری مرتبہ پچھلے مہینے ایک تقریب میں دیکھا گیا تھا، دونوں کو کافی عرصے سے ساتھ میں نہیں دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ جوئے جونس اور صوفی ٹرنر نے 2019 میں شادی کی تھی جس سے اُن کے دو بچے بھی ہیں۔