شائع 19 اگست 2023 11:57pm

خود کے اغوا کا ڈرامہ دوست کی جان لے گیا

گوجرانوالا میں نوجوان کی جانب سے خود کے اغوا کا رچایا گیا ڈرامہ اس کے دوست کی جان لے گیا۔

گوجرانوالا کی گکھڑ منڈی کے رہائشی تین دوستوں احمد یار، داؤد اور زبدیل نے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

طے شدہ پلان کے مطابق احمد یار پہلے گھر سے دوستوں کے پاس آیا اور پھر اپنے گھر فون کروایا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے اور رہائی کے بدلے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کر دیا۔

احمد یار کے گھر والے تاوان کی رقم لے کر پہنچے تو ساتھ پولیس کو بھی لے آئے، ایک دوست داؤد رقم وصول کرنے آیا تو اندھیرے میں چھپے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں

پنجاب پولیس بچوں کے اغوا کی خبریں اعداد و شمار میں دبانےلگی

کچے میں مغوی کی بازیابی کیلئے جانے والی پولیس ٹیماغوا

کراچی پولیس کا شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کاانکشاف

داؤد کے موبائل فون پر دوسرے دوست کی فون کالز دیکھ کر پولیس اس تک پہنچی تو سارے ڈرامے کا پول کھل گیا اور دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

واقعہ گزشتہ روز ایمن آباد کے قریب پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس نے مجرمانہ غفلت پر دو اے ایس آئی گرفتار کرلیے اور ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں پروفیشنل ذمے داریوں کا خیال نہیں رکھا گیا، مغوی کو بچانے سے پہلے اغوا کار کو گولی مار دی گئی، اگر یہ واقعہ اصل ہوتا تو مغوی اغوا کاروں کے ہاتھوں مارا جاسکتا تھا۔

Read Comments