اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 01:09pm

بلوچستان میں سابق وزیر کا سیاستدان کی اہلیہ پر مبینہ حملہ

بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان نے سابق ایم این اے رکن قومی اسمبلی کی اہلیہ زاہدہ قریشی پر مبینہ طور پر حملہ کردیا۔ جس پر واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا، اور مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اورحملے کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بلوچستان کے سابق صوبائی وزیرحاجی محمد خان طور کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حاجی محمد خان پر سابق ایم این اے کی اہلیہ زاہدہ قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد خان طور نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلوچستان ہاوس اسلام آباد میں مجھ پر اور بیٹے پر حملہ کیا، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ واقعے کا نوٹس لیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور حملے کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Read Comments