شائع 11 اگست 2023 04:55pm

اسٹیشن کے قریب ریل پلیٹس چوری، عوام نے مہر ایکسپریس کو حادثے سے بچالیا

محمود کوٹ اسٹیشن کے قریب ریل پلیٹس چوری کرلی گئیں اور خوش قسمتی سے راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس حادثے سے بچ گٸی۔

محمود کوٹ اسٹیشن کے قریب ریل پلیٹس چوری کرلی گئیں، اور کوٹ ادو میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گٸی۔

مقامی افراد نے چوری کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو پکڑ کر درگت بنادی، اور ملتان جانے والی ٹرین کو حادثے سے بچانے کے لئے روک لیا۔

عوام نے غفلت برتنے پر ٹرین میں گشت پر مامور ریلوے پولیس کانسٹیبل کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس اہلکار عوام سے جان چھڑا کرچلتی ٹرین میں سوار ہوا تو اس کی جان بخشی ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ محمود کوٹ میں دو مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ چوروں اور دوسرا اہلکار پر تشدد کرنے والوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عوام نے جن افراد کو پکڑ کر تشدد کیا، انہی دونوں چوروں کو پولیس نے گرفتارکرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

Read Comments