آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے، 10 افراد ہلاک، 100 زخمی
تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
تھائی حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے تھائی حکام نے مزید کہا کہ فیکٹری میں دھماکے آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے۔
تھائی حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے سے فیکٹری کے آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
Read Comments