ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 1 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2001 ڈالرز پر آگیا ہے۔
Read Comments