Aaj Logo

شائع 10 فروری 2023 11:33am

نیب کو فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ میں ملوث اصل ملزمان کے نام سامنے لانے کا حکم

سپریم کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی میں فراڈ کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران نیب کو فراڈ میں ملوث اصل افراد کے نام سامنے لانے کا حکم دے دیا۔

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی میں فراڈ کے ملزمان کی بریت کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کو بتایا کہسندھ ہائیکورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں فراڈ کےملزمان کوبغیرکسی سیکیورٹی کے بری کردیا ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ کیا فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں فراڈ پرنیب نے پاک فضائیہ کیخلاف کارروائی کی؟ پاک فضائیہ رئیل اسٹیٹ بزنس میں کیسے ملوث ہوسکتی ہے، آئین کے تحت پاک فضائیہ رئیل اسٹیٹ کاروبارمیں حصہ نہیں لے سکتی۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے مزید کہا کہ مرکزی ملزم کوئی اورتھا، نیب نے ادائیگیاں کرنے والوں کوپکڑلیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیے کہ یہ بات درست ہے کہ اس کیس میں فضائیہ کی قانونی اہلیت کاعنصرشامل ہے۔اگرپاک فضائیہ مرکزی ملزم ہے، توصرف یہی واحد نہیں جوکاروبارمیں ملوث ہیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب مرکزی ملزمان اوراس کیس کے حقائق ریکارڈ پرلائے۔

کی کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Read Comments