Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2022 07:23pm

عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی ڈیبیو فلم کا ٹریلر دیکھیں

بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی ڈیبیو فلم ’قلا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بابل خان فلم ’قلا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ ترپتی ڈمری مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

دیگر کاسٹ میں اشیش سنگھ، اویناش راج شرما، نیر راؤ، سواستیکا مکھرجی، امیت سیال، امیت تری ویدی، ورون گروور، کوثر منیر ودیگر شامل ہیں۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترپتی ڈمری گلوکارہ ہیں جس میں ان کا عروج اور زوال دکھایا گیا ہے جیسے جیسے وہ کامیاب ہوتی جاتی ہیں وہ اپنی حقیقت کا احساس کھونے لگتی ہیں اور ان کے مقابل بابل خان آجاتے ہیں۔

فلم کی ہدایت کار انویتا دتہ ہیں جبکہ اسے کرنیش ایس شرما نے پروڈیوس کیا ہے یہ فلم یکم دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments