ایف آئی اے کی راولپنڈی میں کارروائی، دو ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے راولپنڈی کی راجہ بازار میں چھاپے کے دوران غیرملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم بغیر لائسنس غیرملکی کرنسی کا کاروبار کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔
Read Comments