شائع 12 اکتوبر 2022 10:20pm

ایک تباہ کن ناکام ”آسمانی شادی“، بڑا ستارہ سفید بونے کی خوراک

ہمارے سورج کے برعکس، ملکی وے کہکشاں کے تقریباً آدھے ستارے کسی نہ کسی دوسرے ستارے کے ساتھ طویل المدت عہد میں ہیں، جسے ایک آسمانی شادی کے طور پر بیان کیا جاسکتا ہے۔ یہ ستارے ایک دوسرے کے گرد چکر لگاتے ہیں اور اس حرکت کو ”بائنری نظام“ کہا جاتا ہے۔

محققین نے رواں ہفتے انہی شادیوں میں سے ایک کو ناکام قرار دیا ہے، ستاروں کا ایک ایسا جوڑا جو انتہائی حد تک جڑا ہوا ہے، جس میں ستارے ہر 51 منٹ میں ایک دوسرے کے گرد گھومتے ہیں۔ لیکن ڈرامائی طور پر ایک ستارہ اپنے ساتھی کو کھا رہا ہے۔

دونوں ستارے ہرکیولس برج کی سمت میں زمین سے تقریباً 3000 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں۔ نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے، یعنی 5.9 ٹریلین میل (9.5 ٹریلین کلومیٹر)۔

یہ نظام بائنری ستاروں کی ایک کلاس سے تعلق رکھتا ہے جسے ”cataclysmic variables“ کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں ہمارے سورج سے ملتا جلتا ستارہ ایسے ستارے کے قریب گردش کرتا ہے جسے ”سفید بونا“ کہا جاتا ہے، یہ بنیادی طور پر جلے ہوئے ستارے کا ایک گرم اور کمپیکٹ کور ہے۔

لاکھوں سالوں میں ان دو ستاروں کے درمیان فاصلہ اس حد تک کم ہو گیا ہے کہ اب یہ چاند اور زمین کے مقابلے سے بھی زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے فلکی طبیعیات کے ماہر کیون برج نے بتایا کہ ”تصور کریں کہ کیا چاند ایک رات میں 10 بار آسمان پر گھومتا ہے؟ یہ وہ رفتار ہے جس کی ہم بات کر رہے ہیں۔“

قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں، سفید بونا بے رحمی سے اپنے ساتھی سے مواد چوس رہا ہے۔

یہ بڑا ستارہ سورج کے برابر درجہ حرارت پر ہے، لیکن سورج کے قطر کے صرف 10 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ یہ ہمارے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے سائز کے برابر رہ گیا ہے۔ سفید بونے کا حجم ہمارے سورج کا تقریباً 56 فیصد ہے لیکن اس کا قطر زمین سے 1.5 گنا زیادہ ہے۔

برج نے کہا، ”یہ ستاروں کا ایک پرانا جوڑا ہے، جب ستارے بڑھاپے سے مر جاتے ہیں تو وہ سفید بونے بن جاتے ہیں، لیکن پھر یہ باقیات اپنے ساتھی کو کھانے لگتی ہیں۔“

محققین نے کیلیفورنیا میں پالومر آبزرویٹری سے ڈیٹا اور ہوائی اور کینری جزائر میں دوربینوں کا استعمال کیا۔

زیادہ تر ستارے بنیادی طور پر ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتے ہیں، جس میں ہیلیم اور دیگر عناصر کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس بائنری میں دو ستاروں میں سے بڑا والا پہلے سے ہی بوڑھا ہو رہا ہے اور غیر معمولی طور پر ہیلیم سے مالا مال ہے، نہ صرف اس لیے کہ اس کے ساتھی نے اپنی بیرونی تہوں سے ہائیڈروجن کو کھا لیا ہے بلکہ اس لیے کہ اس کے بنیادی حصے میں یہ عنصر فیوز ہونے کے سست عمل کے ذریعے موجود ہے۔

یہ بائنری نظام وقتاً فوقتاً چمکتا اور دھندلا جاتا ہے کیونکہ بڑے ستارے کو سفید بونے کی کشش ثقل کے ذریعے جسمانی طور پر کروی کی بجائے آنسو کی شکل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

Read Comments