اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار
اسلام آباد ،راولپنڈی میں مختلف مقامات پربارش سے موسم سرد ہوگیا ۔ وفاقی دارالحکومت کے کچھ سیکٹرز میں" اولے " بھی پڑے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورجڑواں شہرراولپنڈی میں بارش نے موسم سرد کردیا ہے ۔ شہراقتدار کے کچھ سیکٹرز میں اولے بھیہ پڑے ،جس کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے ۔
اسلام آباد میں سات ، پارا چنار تین ، راولپنڈی ، مظفرآباد ، کوٹلی ، مری ،لاہورمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔
تاہم شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
Read Comments