اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد ،راولپنڈی میں مختلف مقامات پربارش سے موسم سرد ہوگیا ...
شائع 04 فروری 2021 11:38pm

اسلام آباد ،راولپنڈی میں مختلف مقامات پربارش سے موسم سرد ہوگیا ۔ وفاقی دارالحکومت کے کچھ سیکٹرز میں" اولے " بھی پڑے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورجڑواں شہرراولپنڈی میں بارش نے موسم سرد کردیا ہے ۔ شہراقتدار کے کچھ سیکٹرز میں اولے بھیہ پڑے ،جس کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے ۔

اسلام آباد میں سات ، پارا چنار تین ، راولپنڈی ، مظفرآباد ، کوٹلی ، مری ،لاہورمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔