فواد عالم نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
کراچی ٹیسٹ میں سنچری کے بعد فواد عالم نے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی اور اوپننگ بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا اور موجودہ کرکٹرز میں سب سے زیادہ اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق فواد عالم کی فرسٹ کلاس میں بیٹنگ اوسط 56 اعشاریہ 37 ہوگئی ہے جبکہ ویرات کوہلی کی اوسط 55 اعشاریہ 23 اور روہت شرما کی 53 اعشاریہ 74 ہے۔
واضح رہے کہ اس لسٹ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 57 اعشاریہ 51 کی اوسط کے ساتھ پہلے اور ہانوما ویہاڑی 56 اعشاریہ 75 کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Read Comments