فواد عالم نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی ٹیسٹ میں سنچری کے بعد فواد عالم نے بھارت کے کپتان ویرات...
شائع 27 جنوری 2021 09:23pm

کراچی ٹیسٹ میں سنچری کے بعد فواد عالم نے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی اور اوپننگ بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا اور موجودہ کرکٹرز میں سب سے زیادہ اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق فواد عالم کی فرسٹ کلاس میں بیٹنگ اوسط 56 اعشاریہ 37 ہوگئی ہے جبکہ ویرات کوہلی کی اوسط 55 اعشاریہ 23 اور روہت شرما کی 53 اعشاریہ 74 ہے۔

واضح رہے کہ اس لسٹ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 57 اعشاریہ 51 کی اوسط کے ساتھ پہلے اور ہانوما ویہاڑی 56 اعشاریہ 75 کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔