شائع 09 جنوری 2021 08:21pm

'نیب اپنی ساکھ کھوچکی '

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سلیکٹڈ حکومت کے احتساب کی ہنڈیا بھی اس کے دیگر دعوؤں کی طرح بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے۔

بلاول بھٹو سے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ میں قانون سازی اور ملک میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا نیب اپنی ساکھ کھو چکی ہے، بلاامتیاز احتساب کا مکینزم بنانے کا اختیار فقط پارلیمان کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا چُورن اب نہیں بکے گا۔

Read Comments