'نیب اپنی ساکھ کھوچکی '

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سلیکٹڈ حکومت کے...
شائع 09 جنوری 2021 08:21pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سلیکٹڈ حکومت کے احتساب کی ہنڈیا بھی اس کے دیگر دعوؤں کی طرح بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے۔

بلاول بھٹو سے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ میں قانون سازی اور ملک میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا نیب اپنی ساکھ کھو چکی ہے، بلاامتیاز احتساب کا مکینزم بنانے کا اختیار فقط پارلیمان کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا چُورن اب نہیں بکے گا۔