مشفیق الرحیم نے آپے سے باہر ہونے پر معافی مانگ لی
ڈھاکہ: بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحیم آپے سے باہر ہونے پر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وکٹ کیپر بیٹسمین ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ایک ڈومیسٹک میچ میں کیچ پکڑنے کے بعد اپنے ہی ساتھی پر بھڑک اٹھے اور آپے سے باہر ہوگئے تھے۔
مشفیق اس حد تک غصے میں دکھائی دیئے کہ ساتھی کھلاڑی کو گیند مارتے مارتے رہ گئے۔
واقعے پر اُنہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ ہوا جبکہ سوشل میڈیا پر اپنے کئے پر معافی بھی مانگنی پڑی۔
Read Comments