شائع 10 دسمبر 2020 12:13am

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،وزیراعظم اوربل گیٹس نے پولیو اور وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ۔

وزیراعظم نے وبائی مرض سے متعلق پاکستان کی پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے لوگوں کو وائرس اوربھوک سے مرنے سے بچایا گیا۔ کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ایس او پیز پر عمل درآمد زیادہ مشکل ہے ۔

Read Comments