شائع 06 دسمبر 2020 09:28am

کشمیر کی آزادی کی تحریک مقامی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں بھارت کی من گھڑت خبریں تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشش ہیں۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک مقامی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی سازش ایک بار پھر ناکام ہوگی۔ جھوٹی خبریں پھیلا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا۔ جھوٹی خبریں پھیلانے کی بجائے بھارت عالمی قوانین اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Read Comments